تلميذ الرحمن سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی نادر و نایاب تصنیف مبارکہ ہے جس کا ترجمہ اس سے قبل مارکیٹ میں دستیاب نہیں ۔ اس کتاب میں حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے روحانی منازل کو طے کرنے اور فنا کے مراحل سے گزر کر اللہ پاک کا انتہائی قرب و وصال پانے کے متعلق نہایت ہی خوبصورت اور منفرد انداز میں بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان مولیٰ کی صفات و خصوصیات اور راہ فقر پر چلنے سے متعلق بے شمار تعلیمات اس کتاب میں یوں بیان کی گئی ہیں گو یا سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہو۔
It also debates upon the advocacy on Yazid by his advocates
محکم الفقرا سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو کی وہ تصنیف مبارکہ ہے جس میں آپ نے فقراء کے اوصاف ، عظمت اور فضائل نہایت تفصیل سے بیان فرمائے ہیں اور فقراء کی فضیلت سے متعلق حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی چالیس احادیث بھی تحریر فرمائی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی دیگر تصانیف کی طرح حضرت سخی سلطان باھو نے اپنی اس کتاب میں بھی اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل سے طالب کو حاصل ہونے والے احوال، مقامات و مراتب اور علم دعوت سے حاصل ہونے والے مقصود و مطالب اور دعوت پڑھنے سے متعلق دیگر معاملات کو بیان فرمایا ہے۔ فقرا کی شان و عظمت سے آگاہی حاصل کرنے اور راہ فقر اختیار کرنے والے طالبانِ مولیٰ کے لیے محکم الفقرا بہترین کتاب ہے۔
حضرت امام حسینؓ اور یزیدیت: واقعہ کربلا کے اصل حقائق، امامِ عالی مقامؓ کی بلند شان اور دورِ حاضر میں یزیدی نظریات سے بچاؤ کی راہنمائی۔
کیا آپ اپنی روحانی زندگی میں تبدیلی کے متلاشی ہیں؟ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے پیش کردہ یہ کتب کا مجموعہ، فقر و تصوف کے موضوع پر ایک مکمل انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتا ہے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی تحریر کردہ یہ کتب، طالبانِ مولیٰ کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔
Ganj-ul-Asrar تلميذ الرحمن سلطان العارفین حضرتThe literal meaning of Ganj ul Asrar is The Treasure of Divine Secrets. The writer, Sultan Bahoo has very beautifully revealed these secrets in the book. The original book is in Persian. Only Sultan ul Faqr Publications has published the English translation of Ganj ul Asrar.